24 جون، 2013، 12:43 PM

پاکستان

پاکستان میں دوگروپوں میں تصادم کے نتیجے میں 5افراد ہلاک

پاکستان میں دوگروپوں میں تصادم کے نتیجے میں 5افراد ہلاک

مہر نیوز/24 جون /2013ء: پاکستان کے علاقہ حافظ آباد میں پرانی دشمنی پر دو گروپوں میں تصادم کے نتیجے میں 5افراد ہلاک اور 6زخمی ہوگئےہیں۔

مہرخبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے علاقہ حافظ آباد میں پرانی دشمنی پر دو گروپوں میں تصادم کے نتیجے میں 5افراد ہلاک اور 6زخمی ہوگئےہیں۔  پولیس کے مطابق مہدی آباد میں دو گروپوں میں تصادم ہوا۔ فائرنگ کے تبادلے میں دونوں گروپوں کے پانچ افراد ہلاک ہوگئے جبکہ 6 زخمی ہوگئے۔زخمیوں کو علاج کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ پولیس نے لاشوں کو قبضے میں لیکر مزید تحقیقات شروع کردی ہیں۔

News ID 1823934

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha